حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے مذاکرات کامیاب

Dec 17, 2025 | 20:49:PM
حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے مذاکرات کامیاب
کیپشن: گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کے باعث گاڑیاں کھڑی ہیں،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔

ٹرانسپورٹر رہنما کا کہنا ہے کہ حکومت نے مختلف امور پر لچک دکھائی ہے، ہڑتال کے خاتمے کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

ٹرانسپورٹر ذرائع کے مطابق ہڑتال خاتمے کا اعلان معاہدے پر دستخط کے بعد ہاکس بے ٹرک اڈے پر ہو گا، جیسے ہی نوٹیفکیشن آئے گا ہڑتال ختم ہو جائے گی۔

کراچی میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے بندرگاہ پر کام متاثر ہوا، جہازوں کی آمد و رفت رک گئی تھی۔

ایک جہاز کراچی پورٹ پر اور 2 جہاز بندرگاہ کے باہر کلنکر پورٹ پر ٹرکوں کے آنے کے منتظر تھے۔

یہ بھی پڑھیں:20سے 22دسمبر تک تیزہواؤں کیساتھ بارشوں کی پیش گوئی

مذاکرات کے دوسرے دور کے دوران سیکرٹری ٹرانسپورٹ سندھ اسد ضامن کا کہنا تھا کہ آج حکومت اور گڈز ٹراسپورٹرز کے درمیان معاملات طے ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر ٹرانسپورٹرز کے ایشوز حل کر رہے ہیں، ٹرانسپورٹرز نے حکومت سے بھاری جرمانوں میں کمی، گاڑیوں کے لوڈ میں اضافے سمیت دیگر رعایتیں مانگی ہیں۔

دوسری طرف کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر ریحان حنیف نے حکومت سے فوری طور پر مذاکرات کر کے ہڑتال ختم کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان ثالثی کے کردار کی بھی پیشکش کی تھی اور کہا تھا کہ ایکسل لوڈ کا قانون فالو کرنا چاہیے، ہڑتال کی وجہ سے ایکسپورٹر اپنی کمٹمنٹ پوری نہیں کر پا رہے۔

سابق صدرایف پی سی سی آئی زبیر طفیل نے خبردار کیا تھا کہ ہڑتال جاری رہی تو مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا، حکومت مسئلے کو سنجیدہ لے اورمسائل حل کرائے۔

سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب مگوں نے کہا تھا کہ اصل مسئلہ گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفیکٹ کا ہے، حکومت کو ٹراسپورٹرز کو فٹنس سرٹیفکیٹ کے لیے وقت دینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان بار کونسل انتخابات کے نتائج کا اعلان ،سب سے زیادہ ووٹ کس نے حاصل کئے؟سب دنگ رہ گئے