پرائیویٹ سکولوں کی تجدیدکیلئے حکومت نے بڑی مشکل کھڑی کردی

Dec 17, 2022 | 11:59:AM
پرائیویٹ سکول,رجسٹریشن,محکمہ سکول ایجوکیشن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض )ایک سےزائدنام پرموجودپرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن میں تجدیدنہ دینےکافیصلہ کرلیا گیا۔
متعددپرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن ایک سے زائد نام پر موجود ہیں،آئندہ ایک برانچ کومختلف ناموں پر رجسٹریشن جاری نہیں کی جائیں گی،اےپلس اوربی کٹیگری پرائیویٹ سکولزکو 10 سے 15 ناموں پررجسٹریشن جاری کی گئیں۔

ضرور پڑھیں :طلبا کے لئے بڑی خوشخبری
نامزدپرنسپل کوبھی رجسٹریشن جاری کرنے سے روک دیا گیا،صرف سکول مالک کے نام پر رجسٹریشن جاری کی جائیں گی،سکول مالک کورجسٹریشن کیلئےرجسٹرنگ اتھارٹی کےپاس خودپیش ہونا ہوگا،اس سےقبل سکول کوارڈنیٹرکےنام پربھی رجسٹریشن جاری کردی جاتی تھی،محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق  سکول مالکان کے نام پر رجسٹریشن جاری ہونے سے تصدیق کا عمل آسان ہوگا۔