طلبا کے لئے بڑی خوشخبری

Dec 16, 2022 | 16:05:PM
طلبا کے لئے بڑی خوشخبری
کیپشن: طلبا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم جلد ہی دوبارہ شروع ہونے کا اعلان کردیا گیا۔

 وزیراعظم کی معاون خصوصی شازہ فاطمہ خواجہ نے تصدیق کی ہے کہ وفاقی حکومت نے باضابطہ طور پر وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہےمعاون خصوصی نے انکشاف کیا کہ ملک بھر کے ہونہار طلباء میں 100,000 لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کا کوٹہ دوگنا کر دیا گیا ہے۔

لیپ ٹاپ سکیم پرائم منسٹر یوتھ پروگرام (PMYP) کے تحت چلائی جائے گی۔ لیپ ٹاپ سکیم کے ساتھ ساتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام بھی شروع کیا جائے گا، جس کے تحت 100,000 ذہین طلباء آئی ٹی کی تربیت حاصل کریں گے۔