روبینہ خالد نے  بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں

May 10, 2024 | 23:17:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)روبینہ خالد نے  بینظیر انکم سپورٹ پروگرام  کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد چیئر پرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد کا ملازمین سے خطاب میں کہنا تھاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام میرے لیے مقدس ہے کیونکہ یہ ہماری قائد  شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نام پر رکھا گیا  ہے ، مستحقین  کی خدمت میں دیانتداری اور شفافیت کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھیں، ایک ایک پیسہ ان لوگوں تک پہنچے جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت  ہے، ہمیں ادائیگیوں کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے، اس سلسلے میں آپ کے مکمل تعاون کی ضرورت ہے،    قبل ازیں  بی آئی ایس پی کے سابق چیئرپرسن ڈاکٹر امجد ثاقب نے  بی آئی ایس پی میں اپنے تجربے کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا،سیکرٹری بی آئی ایس پی، عامر علی احمد  کی جانب سے  محترمہ روبینہ خالد کو  بی آئی ایس پی کے بنیادی اقدامات  پر جامع بریفنگ دی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں : کسی جیالے کیساتھ ناانصافی ہوئی تو۔۔۔بلاول بھٹو نے اہم اعلان کر دیا