مائیک پومپیو قرنطینہ میں چلے گئے

Dec 17, 2020 | 11:36:AM
 مائیک پومپیو قرنطینہ میں چلے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو نے کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آنے والے شخص سے ملاقات کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پومپیو کا ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آیا۔تاہم ذرائع کے مطابق وہ قرنطینہ میں تب تک رہیں  گے جب تک ان سے کووڈ 19 کا مکمل طور پر خطرہ ٹل نہیں جاتا۔بیان میں مزید  کہا گیا ہے کہ پرائیویسی کے مدنظر ان سے ملاقات کرنے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی جاسکتی۔ دفتر خارجہ کی میڈیکل ٹیم ان کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہی ہے ۔