وفاقی وزیر رانا تنویر ایران کے 4 روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے

Aug 17, 2025 | 23:54:PM
وفاقی وزیر رانا تنویر ایران کے 4 روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین ایران کے 4 روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق دورے کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان زرعی شعبے میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینا ہے، اس دوران رانا تنویر کی ایرانی وزیرِ زراعت سے ملاقات ہوگی جس میں زرعی تعاون کے نئے اقدامات زیرِ غور آئیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ غذائی تحفظ یقینی بنانے کے لیے ایران کے ساتھ تکنیکی اور تحقیقی اشتراک بڑھایا جائے گا۔ بیجوں کی بہتری اور فصلوں کی پیداوار بڑھانے پر بھی بات چیت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جدید زرعی ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے تبادلے پر پیش رفت متوقع ہے، جبکہ زرعی تحقیق اور کسانوں کی بہبود کے شعبے میں تعاون بڑھانا ہماری ترجیح ہے۔

رانا تنویر حسین کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ سے زرعی برآمدات کے نئے دروازے کھلیں گے۔