پی آئی اے اور سری لنکن ایئر لائن کے درمیان انجینئرنگ سروسز کا معاہدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)پی آئی اے اور سری لنکن ایئر لائن کے درمیان انجینئرنگ سروسز کا معاہدہ طے پا گیا۔
ترجمان قومی ایئر لائن کاکہنا ہے کہ پی آئی اے سری لنکن ایئرلائن کو لاہور ایئر پورٹ پر انجینئرنگ سروسز فراہم کرے گی۔ معاہدے کے تحت لاہور میں سری لنکن کی چار ہفتہ وار پروازوں کو تکنیکی معاونت فراہم کی جائے گی۔یہ معاہدہ زرمبادلہ کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی انجینئرنگ خدمات سے استفادہ کرنا پی آئی اے کی انجینئرنگ صلاحیتوں پر بھر پور اعتماد کا مظہر ہے۔ لاہور ایئرپورٹ پر طیارے میں منعقدہ تقریب میں سر ی لنکن ایئر لائن کے عملہ کے ساتھ کیک بھی کاٹا گیا۔ پی آئی اے انجینئرنگ پہلے ہی کئی ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز کو خدمات فراہم کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:علی امین گنڈاپور دیکھتے ہی رہ گئے، فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی کی اہم وکٹ گرا دی