وزیر اعلیٰ پنجاب کا ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد)وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیدیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پی ڈی ایم اے ،پنجاب انتظامیہ، پولیس، ریسکیو کو ضروری پیشگی اقدامات کی ہدایت کردی، مریم نواز کے ڈپٹی کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ ڈپٹی کمشنرز ،پی ڈی ایم اے پنجاب کی جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں ۔
مریم نواز کی بالائی پنجاب میں کلاؤڈ برسٹ کے خدشے کے پیش نظر ضروری اقدامات کی ہدایت کردی کردی،وزیراعلیٰ پنجاب نے کوہ سلیمان رود کوئیوں میں ممکنہ سیلابی ریلوں سے بچاؤ کیلئے پیشگی انتظامات کا حکم دیدیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مری، راولپنڈی، جہلم، چکوال اور کوہ سلیمان کے اضلاع میں خصوصی ا قدامات کا حکم دیدیا اور حفاظتی اقدامات کے پیش نظر مری اور متصل علاقوں کی طرف سیاحتی سفر پر پابندی پر اتفاق کیا۔انہوں نے کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور طوفانی بارشوں کے پیش نظر سیاحوں کی نقل وحمل محدود کرنے کی ہدایت کی۔
مریم نوازکی ہدایت پر پی ڈی ایم اے پنجاب فوری متحرک، درکار وسائل مہیا کرنے کیلئے سرگرم ہو گئی۔پی ڈی ایم اے نے ڈپٹی کمشنرز کو طوفانی بارشوں کے پیش نظر دریاؤں کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافے کے خدشے کے پیش نظر پیشگی اقدامات کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر آبی گزر گاہوں کے ارد گرد آبادیوں کیلئے کشتیاں،لائف جیکٹ اور دیگر سامان مہیا کردیا گیا۔مریم نواز نے کہاکہ دریاؤں کے پاٹ میں موجود شہریوں کے فوری انخلاء کو یقینی بنایا جائے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے دریاؤں نہروں و ندی نالوں میں طغیانی کے پیش نظرنہانے پر پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے پولیس پٹرولنگ کی ہدایت کی، مریم نواز نے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ والدین بچوں کو دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے روکیں۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت سے جنگ جیتنے میں کس نے اہم کردار ادا کیا؟ وزیر داخلہ محسن نقوی پہلی بار کھل کر بول پڑے