برطانیہ: معمر ڈرائیوروں کیلئے بینائی کا ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار

Aug 17, 2025 | 14:06:PM
برطانیہ: معمر ڈرائیوروں کیلئے بینائی کا ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)برطانیہ میں ڈرائیونگ کیلئے 70 سال سے زائد عمرکے افراد کیلئے آنکھوں کے ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں ڈرائیونگ قوانین میں اصلاحات کی گئی ہے جس کے بعد 70 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے ایک نئی پابندی لگائی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ  عمر رسیدہ افراد کیلئے بینائی کے ٹیسٹ کو پاس کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے،  ٹیسٹ میں فیل ہونے کی صورت میں ڈرائیونگ پر پابندی لگائی جائے گی۔

یہ اقدام کمزور بینائی والے ڈرائیور کی وجہ سے ہونے والی 4 اموات کی تحقیقات کے بعد کیا گیا جس کے باعث برطانیہ کے لائسنسنگ سسٹم کو "یورپ میں سب سے سست" قرار دیا گیا تھا۔

اس کے ساتھ ساتھ  سکاٹ لینڈ کے علاوہ برطانیہ اور ویلز میں سیٹ بیلٹ نہ پہننے اورشراب پی کر ڈرائیونگ کرنے والے افراد کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:ڈیجیٹل شناختی کارڈگھر بیٹھے چند منٹوں میں حاصل کرنے کاآسان طریقہ جانیے