امریکا :ڈاکو 90 سیکنڈ میں 2 ملین ڈالر کے زیورات لے اُڑے، ویڈیو وائرل

Aug 17, 2025 | 12:15:PM
امریکا :ڈاکو 90 سیکنڈ میں 2 ملین ڈالر کے زیورات لے اُڑے، ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا کے شہر ویسٹ سیئٹل میں قیمتی جواہرات کی دکان پرکی چوری نے پولیس اور سٹور کے عملے کو ہلا کر رکھ دیا۔

ڈاکو 90 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں تقریباً 2 ملین ڈالر مالیت کے زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے جس کی فوٹیجز بھی سامنے آگئی۔

عالمی میڈیا کے مطابق سیئٹل پولیس نے بتایا کہ ڈاکو جیولری شاپ کے خودکار شیشے کے دروازے کو توڑ کر اندر داخل ہوئے۔

سی سی ٹی وی فوٹیجز میں چار نقاب پوش ملزمان کو ہتھوڑوں کی مدد سے سٹور کے شیشے کا دروازہ توڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈاکوؤں نے سٹور کے عملے کو بیئر اسپرے اور چارجنگ پستول سے دھمکایا اور ہتھوڑوں سے ریکس اور الماریوں کے شیشے توڑے۔

پولیس نے بتایا کہ ڈسپلے میں رکھے قیمتی جواہرات، مہنگی گھڑیاں اور نوادارات کو لوٹ لیا۔ صرف رولیکس گھڑیوں کی مالیت ہی 750,000 ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق  ایک نقاب پوش ملزم نے سٹور کے عملے کو ریچھ بھگانے والے اسپرے اور ٹیزر سے دھمکایا، لیکن خوش قسمتی سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔

 سٹور کے ایک رکن نے جوش میناشے نے بتایا کہ عملہ ابھی تک ٹوٹے ہوئے شیشے کی صفائی مکمل کر چکا ہے اور نقصان کا مکمل تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

میناشے مزید کہا کہ ”ہم سب کو بہت صدمہ ہوا ہے۔ ہم کچھ وقت کے لیے  سٹور بند کر رہے ہیں،“

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، لیکن ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے تھے اور ان کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔