اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر خارجہ کا رابطہ ، سیلاب سے جانی نقصان پر افسوس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، دونوں رہنمائوں نے پاکستان میں سیلاب کے باعث قیمتی انسان جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے برطانیہ کی جانب سے پاکستان کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ مشکل کی گھڑی میں پاکستانی عوام کیساتھ کھڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گاڑیاں خریدنے والے ہو جائیں ہو شیار!
اس موقع پر اسحاق ڈار نے اظہار یکجہتی اور امداد و بحالی کی کاوشوں کی پیشکش پر برطانوی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ
پاکستان برطانیہ کی قیادت کیساتھ قریبی روابط کو مزید مستحکم بنانے کاخواہاں ہے۔