مودی کو پھر دھچکا، امریکا نے بھارت کے ساتھ تجارتی مذاکرات منسوخ کر دیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی تنازع شدت اختیار کرگیا، بھارت کے ساتھ اگست میں ہونے والے تجارتی مذاکرات امریکا نے منسوخ کردیے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی تجارتی وفد نے 25 سے 29 اگست کا طے شدہ بھارت کا دورہ منسوخ کردیا ہے جس کے بعد امریکا بھارت تجارتی مذاکرات کھٹائی میں پڑ گئے۔
یاد رہے کہ روس سے تیل خریدنے کے معاملے پر امریکا نے بھارت کو اضافی ٹیرف کی دھمکی دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی ریٹائرڈ جنرل کی پاک-بھارت جنگ میں پاکستان کی تعریف، ناکامی پر مودی سرکار اور میڈیا پر کڑی تنقید
امریکی دھمکی کے بعد بھی بھارت نے روس سے تیل کی خریداری روکنے کا اعلان نہیں کیا جس کے بعد امریکا نے بھارت پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد بھارت پر مجموعی امریکی ٹیرف 50 فیصد ہوگیا ہے۔