110 سالہ بابے کی 55 سالہ خاتون سے چوتھی شادی،ویڈیو وائرل

Aug 17, 2023 | 10:42:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر اعوان)’ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی‘ مانسہرہ کے نوے سالہ بزرگ کے بعد 110 سالہ’بابے‘نے چوتھی بار سر پر سہرا سجا لیا۔

نوجوان دیکھتے رہ گئے مانسہرہ میں ایک اور بابا دلہن بیاہ لایا،نوے سالہ بابے کی شادی کو دس دن نہیں گزرے تھے کہ ایک سو دس سالہ بابا بھی دلہن لے آیا۔قاری ارشد نے نکاح پڑھایا جبکہ حق مہر پانچ ہزار مقرر ہوا۔با با جی کے بڑے بیٹے کی عمر ستر سال سے زائد ہے اور بابا جی کے پوتے پوتیاں نواسے نواسیاں بھی شادی شدہ اور بچوں والے ہیں۔

دولہےعبدلحںنان سواتی کی عمر 110سال ہے،ان کی یہ چوتھی شادی ہے جبکہ چھ بیٹے، چھ بیٹیاں ہیں۔ پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں اور انکی اولاد کی تعداد چوراسی سے زائد ہے۔

عبدالحنان کی دلہن الائی بٹگرام سے لائی گئی جس کی عمر 55سال ہے ۔

مزید پڑھیں:نواز شریف کی بریت طے ،واپسی کی گارنٹی مل چکی ہے ،رانا ثناء اللہ

 بابا جی کے نکاح کے موقع پر ان کے بچوں نے شرکت کی، بابا جی کے نکاح اور دلہن کو زیورات پہنانے کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں۔