نواز شریف کی بریت طے ،واپسی کی گارنٹی مل چکی ہے ،رانا ثناء اللہ

Aug 17, 2023 | 10:28:AM
نواز شریف کی بریت طے ،واپسی کی گارنٹی مل چکی ہے ،رانا ثناء اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ،سینئر لیگی رہنما  رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ  نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق گارنٹی مل چکی ہے ان کیلئے زیرو رسک ہو چکا ہے ۔

نجی ٹی وی   کے مطابق رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی عدالتوں سے بریت طے ہے ،اُن کے لیے زیرو رسک ہوچکا ہے ،اس معاملے پر ہمیں گارنٹی بھی مل چکی ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت سے ریلیف ملنا مشکل ہے ، الیکشن کی تاریخ آگے جانے پر اسٹیبلشمنٹ آن بورڈ ہے، مئی 2022ء میں الیکشن کا فیصلہ ہوچکا تھا اور وزیراعظم کی الوداعی تقریر بھی تیار تھی مگر چیئرمین پی ٹی آئی کی تقریر کے بعد حکمت عملی کو تبدیل کیا اور الیکشن نہ کرانے کا فیصلہ کیا۔

 یہ بھی پڑھیں:پی سی بی کا نیا پرومو ریلیز ، عمران خان کو بھی شامل کر لیا گیا