خیبر پختونخوا کے اربن موبیلٹی اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 20واں اجلاس، کئی منصوبوں کی منطوری

Apr 17, 2026 | 18:23:PM
خیبر پختونخوا کے اربن موبیلٹی اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 20واں اجلاس، کئی منصوبوں کی منطوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک رحمان)  پشاور  میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت کے پی اربن موبیلٹی اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 20واں اجلاس ہوا جس میں نوشہرہ اور جہانگیرہ ریلوے سیکشن کے لیے پری فزیبلٹی سٹڈی کی منظوری دی گئی۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے اجلاس میں کہا، منصوبے کے لیے 13.162 ملین روپے فراہم کیے جائیں گے۔ کے پی اربن موبیلٹی اتھارٹی کو پاک آسٹریا فاخہوخشولے انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ کنسلٹنسی معاہدہ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔  منصوبے کے ٹرمز آف ریفرنس، بجٹ اور دیگر اخراجات کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

 سہیل آفریدی نے بتایا کہ  پشاور تا طورخم ریلوے منصوبے کی پری فزیبلٹی اسٹڈی تیز رفتار بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹریفک مسائل کے حل اور رابطوں کے فروغ کے لیے جدید اور اختراعی تجاویز پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔