ہیومن ریسوس کی کمی؛ پی آئی سی کے ڈاکٹر ساہیوال انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی جایا کریں گے

Apr 17, 2026 | 18:16:PM
 ہیومن ریسوس کی کمی؛ پی آئی سی کے ڈاکٹر ساہیوال انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی جایا کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) صحت کے شعبہ میں  اعلیٰ تربیت یافتہ ہیومن ریسورس کی کمی  کے سبب ساہیوال انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو  چلانے کیلئے پی آئی سی کے ڈاکٹروں کی ڈیوٹی لگ گئی۔
 پی آئی سی کے انیستھزیا کے ڈاکٹرز ہفتے میں دو  دن ساہیوال انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈیوٹی کیا کریں گے ۔

پی آئی سی کی اسسٹنٹ پروفیسر  انیستھزیا ڈاکٹر گل زہرا 2 دن ساہیوال کے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجیمیں ڈیوٹی کریں گی۔

پی آئی سی کی سینئر رجسٹرار انیستھزیا ڈاکٹر مہوش محبوب کو بھی ہفتے میں  2 دن ساہیوال انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈیوٹی  کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔

پی آئی سی ۔ وومن میڈیکل افسر ڈاکٹر مریم مسعود ، میڈیکل افسر ڈاکٹر فیصل ، ٹیکنالوجسٹ انیس حسین کی بھی ساہیوال کے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں ڈیوٹی لگ گئی ۔

پی آئی سی کے ڈاکٹرز کی 2 ٹیمیں بنا کر  ان کو ہفتہ میں دو دو دن کے لئے ساہیوال جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔