وہ کونسا ملک ہے جہاں عید پر 11 چھٹیاں ہوں گی؟

Apr 17, 2023 | 14:21:PM
وہ کونسا ملک ہے جہاں عید پر 11 چھٹیاں ہوں گی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24urdu.com
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) رمضان المبارک کے روزوں کے بعد عید الفطر مسلمانوں کیلئے اللہ تعالٰی کی طرف سے انعام ہوتی ہے،اس انعام کو پانے کیلئے سب کو بے تابی سے انتظار ہوتا ہے۔عید کی چھٹیاں زیاد ہ مل جائیں تو سونے پر سہاگہ ہوجاتا ہے۔

قطری حکومت نے عید الفطر پر اکٹھی 11 چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے جس سے  قطری عوام  میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔19 اپریل 2023 سے شروع ہو کر جو کہ 28 رمضان 1444 ہجری کی مناسبت سے ہے، چھٹی 27 اپریل 2023 تک جاری رہے گی۔ ملازمین 30 اپریل بروز اتوار کو اپنی ڈیوٹی پر واپس آئیں گے۔ 

ضرور پڑھیں : کیا صدقہ فطر سے والد کی مدد کی جا سکتی ہے؟

قطری حکومت کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق چھٹی کا اطلاق تمام وزارتوں، سرکاری اداروں اور عوامی اداروں پر ہوگا ۔

واضح رہے کہ قطر اور دیگر عرب ممالک میں عید الفطر جمعہ 20 اپریل جبکہ پاکستان میں ہفتہ 21 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔