اسٹیٹ بینک کا شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آج مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس میں شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جولائی اور اگست میں مہنگائی معتدل رہی، قوزی مہنگائی (کور انفلیشن) سست روی سے کم ہورہی ہے،جبکہ بڑی صنعتوں کی نمو سے معاشی سرگرمیاں تیز ہونے کا اشارہ مل رہا ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق سیلاب سے معاشی منظرنامہ معمولی خراب ہوا ہے اور سپلائی جزوی متاثر ہوئی ہے، سپلائی متاثر ہونے سے آئندہ مالی سال کی مہنگائی اور کرنٹ اکاونٹ کی توقعات پر اثر پڑے گا اور معاشی نمو سابقہ اندازوں سے معتدل رہ سکتی ہے۔
بینک نے کہا بدلتے منظرنامے اور سیلاب سے جڑی بے یقینی کے سبب شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، بینک کے مطابق پالیسی کمیٹی سمجھتی ہے کہ معیشت سیلاب کی منفی اثرات برداشت کرلے گی۔
بینک نے کہا کم مہنگائی، معتدل بڑھ رہی طلب اور عالمی اجناس کی موافق قیمتوں کے سبب معیشت پر بیرونی دباؤ کم رہے گا۔اس کے مطابق ہم آہنگ مانیٹری اور اقتصادی پالیسیوں سے بیرونی اور اقتصادی بفرز بڑھانے کی پالیسیوں کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔
بینک کا کہنا ہے زرمبادلہ ذخائر قرض ادائیگیوں اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے باوجود مستحکم ہیں، بینک کے مطابق رواں مالی سال کی دوسری ششماہی میں مہنگائی پانچ سے سات فیصد کے ہدف سے زیادہ رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں :پنجاب میں تباہی مچانےوالا سیلابی ریلہ سندھ میں داخل