ایمی ایوارڈز، فنکاروں کی فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ہالی وڈ کے بڑے ایوارڈز میں سے ایک دی ایمی ایوارڈز 2025 کے دوران کئی فنکاروں نے غزہ کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔
ٹیلی ویژن کے سب سے باوقار امریکی ایوارڈ ایمی ایوارڈز کی تقریب اتوار کو لاس اینجلس میں منعقد ہوئی۔
ایوارڈز کی تقریب میں کئی فنکاروں نے غزہ کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔
ایوارڈ ونر کامیڈی سیریز ہیکس کی اداکارہ ہینا بینڈر نے اسٹیج پر خطاب ختم کرتے ہوئے فری فلسطین کہا ۔
ہسپانوی اداکار جیویر بریڈم نے ریڈ کارپٹ پر فلسطینی کفایہ پہن کر توجہ حاصل کی اور کہا کہ وہ ظلم اور ناانصافی کے ساتھ کھڑے نہیں ہو سکتے۔
اسی طرح میگان سٹالٹر ن نے بھی اپنے بیگ پر سیز فائر لکھا ہوا دکھایا۔