شہید صوبیدار قیصر رحیم کی نماز جنازہ ادا

Sep 16, 2023 | 23:36:PM
شہید صوبیدار قیصر رحیم کی نماز جنازہ ادا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) کوئٹہ کےعلاقےولی تنگی میں دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت پانے والے صوبیدار قیصر رحیم کی نماز جنازہ شہید کے آبائی علاقےکوٹ ادو میں ادا کردی گئی۔

  شہید صوبیدار کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا،نماز جنازہ میں عسکری و سول حکام، شہید کے عزیز واقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی،ہمارے شہداء کی یہ قربانیاں دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ میں ہمارے حوصلے اور عزم کو تقویت دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:راجہ ریاض نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی