شیخوپورہ ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، کھاد اور گندم سے بھرا ٹرک پکڑا لیا

Sep 16, 2023 | 12:36:PM
شیخوپورہ میں بھی ذخیرہ اندوزوں اور سمگلنگ کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارواٸیاں جاری ہیں ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے پولیس کی مدد سےکھاد اور گندم سے بھرا ٹرک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طارق ملک) شیخوپورہ میں بھی ذخیرہ اندوزوں اور سمگلنگ کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کاروائیاں جاری ہیں ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے پولیس کی مدد سےکھاد اور گندم سے بھرا ٹرک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ لاریب اسلم کے مطابق پانچ سو بوری کھاد اور 100 بوری گندم پنجاب سے خیبرپختونخوا غیر قانونی طور پر لوڈ کرکے لیجائی جا رہی تھی، کھاد اور گندم سے بھرا ٹرک سرکاری تحویل میں لیکر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

اسسٹنٹ کمشنر لاریب اسلم کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں اور سمگل کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں بلاتفریق جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:سائفر کیس :چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی