وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف عدم اعتماد ،صادق سنجرانی عبدالقدوس بزنجو کو منانے میں ناکام 

Sep 16, 2021 | 22:07:PM
چئیرمین سینٹ، وزیراعلیٰ بلوچستان، ملاقات، عدم اعتماد
کیپشن: وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیئرمین سینٹ کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے کے بعد چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کوئٹہ میں جام کمال سے ملاقات کی ،  انہوں نے  ناراض رہنما سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو سے  بھی ملاقات کی۔ تاہم چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی عبدالقدوس بزنجو کو منانے میں ناکام رہے۔

ذرائع کے مطابق چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے ملاقات میں عبدالقدوس بزنجو کو منانے کی کوشش کی ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےناراض رہنما سے کہا کہ آپ سنئیر سیاست دان ہے، پارٹی کے اندرونی معاملات مل بیٹھ کر طے کرنے چاہیئے۔ ذرائع کا کہنا ہے چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی عبدالقدوس بزنجو کو منانے میں ناکام رہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کو صوبائی اسمبلی کےمتعدد ارکان کی حمایت حاصل نہیں رہی اور اس بات کا امکان ہےکہ وہ وزارت اعلیٰ کے منصب سے استعفا دے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بند کرو شعر و شاعری، وزیراعظم عمران خان غصے میں آگئے