بند کرو شعر و شاعری، وزیراعظم عمران خان غصے میں آگئے

Sep 16, 2021 | 21:08:PM
بند کرو شعر و شاعری، وزیراعظم عمران خان غصے میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے تاجکستان کے شہر دوشنبے میں بزنس مینوں سے ملاقات کے دورارن ایک تاجر کے شعر پر  گرمی کھا گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تاجکستان مشترکہ بزنس فورم شرکت کے سلسلہ میں تاجکستان کے دورہ پر گئے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے تاجروں سے ملاقات کی ۔ اس دوران شرکا میں سے ایک شخص نے وزریر اعظم کو مخاطب کرے ایک شعر پڑھا ’’کچھ اپنے دل پر بھی زخم کھاؤ میرے لہو کی بہار کب تک‘ مجھے سہارا بنانے والے میں لڑ کھڑایا تو کیا کروں‘ اس کے بعد اس شخص نےکہا کہ عمران صاحب جب آپ کنٹینر پر تھے تو بہت زبر دست تھے لیکن اب تو آپ قیدی ہیں معلوم نہیں کن کے چکروں میں آگئے۔بہرحال یہ شعر عمران صاحب کیلئے ہے ’اتنے ظالم نہ بنو کچھ تو مروت سیکھو  ۔اچانک وزیر اعظم نے اسے ٹوکا اور  اس شخص کو سنجیدگی سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بزنس کی بات کریں ، شعر و شاعری بعد میں ہو گی۔ 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: