وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اہلیہ کے دورہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کی تصویریں شیئر

Sep 16, 2021 | 18:00:PM
وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اہلیہ کے دورہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کی تصویریں شیئر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے گزشتہ روز اپنی اہلیہ، پاکستان کی خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی نئی تصویریں انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ا  ن تصویروں کے ساتھ کیپشن میں عوام کو بتایا ہے کہ ’خاتونِ اول، بشریٰ بی بی کی جانب سے لاہور میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کادورہ کیا گیا۔ اس دوران بشریٰ بی بی کو سہولتوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان میں مخلوط حکومت بنوائیں گے: وزیراعظم عمران خان

انسٹاگرا م پر  تصویریں وائرل ہو تے ہی سو شل میڈیا صارفین نے خاتون اول کے  پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ  دورہ کو سراہا ہے ۔