وفاقی حکومت کاپرائیویٹ سیکٹرسے بجلی کی خریداری کا حتمی فیصلہ

Oct 16, 2025 | 15:46:PM
وفاقی حکومت کاپرائیویٹ سیکٹرسے بجلی کی خریداری کا حتمی فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا)وفاقی حکومت نے پرائیویٹ سیکٹر سے بجلی کی خریداری کا حتمی فیصلہ کر لیا۔
 نیپرا نےپرائیویٹ سیکٹرسے بجلی کی خریدوفروخت کے لئے فائنل ٹیسٹ رپورٹ اور مارکیٹ کمرشل کوڈ کی منظوری دیدی۔
مارکیٹ کمرشل کوڈ کی بنیاد پر بڑے صارفین پرائیویٹ جنریٹرز سے بجلی خرید سکیں گے،مارکیٹ کمرشل کوڈ میں سروس فراہمی، تنازعات کا حل اور گورننس کے اصول شامل ہوں گے۔
دو طرفہ معاہدے سے سپلائر اور بڑے صارفین براہ راست بجلی کی خریدوفروخت کر سکیں گے،مارکیٹ میں بجلی کی پیداوار اور خریداری سے مقابلے کی فضا قائم کی جائیگی جس سے بجلی کی قیمتوں میں کمی ہونے کے امکانات روشن ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں رکاوٹ بننے والے احساس کریں میں وزیراعلیٰ ہوں، سہیل آفریدی
معاہدے کے تحت خریداری سے سنگل بائر ماڈل کا مکمل طور پر خاتمہ ہو جائیگا، بلنگ چارجز کا تعین کرنے کے بعد مارکیٹ سے بجلی خریداری کا آغاز کر دیا جائیگا۔