بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں رکاوٹ بننے والے احساس کریں میں وزیراعلیٰ ہوں، سہیل آفریدی

Oct 16, 2025 | 13:27:PM
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں رکاوٹ بننے والے احساس کریں میں وزیراعلیٰ ہوں، سہیل آفریدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جو لوگ عمران خان سے ملاقات کرنے نہیں دے رہے، انہیں احساس کرنا چاہیے کہ میں وزیراعلیٰ ہوں۔
پشاورہائی کورٹ آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی نے کہا کہ میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جا رہا ہوں، کوشش ہوگی کہ ان سے ملاقات ہو جائے۔
سہیل آفریدی نے کہاکہ کروڑوں عوام کی نمائندگی کرتا ہوں، جو لوگ ملاقات کرنے نہیں دے رہے، انہیں احساس کرنا چاہیے کہ میں وزیراعلیٰ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت مل گئی
سہیل آفریدی نے بتایا کہ کابینہ کی جو فہرست جاری کی گئی ہے وہ جعلی ہے، بانی چیئرمین سے مشاورت کے بعد کابینہ کو فائنل کریں گے۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پشاور ہائی کورٹ پہنچے، جہاں انہوں نے حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست دائر کی جس پر جسٹس اعجاز انور اور جسٹس نعیم انور پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔