ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کا دوسرا نمبر

Oct 16, 2025 | 12:15:PM
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کا دوسرا نمبر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ  2025-27 کی اسٹینڈنگز جاری کردی ہیں۔

پاکستان جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ جیت کر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، پاکستان کی 12 پوائنٹس کے ساتھ 100 فیصد پوائنٹس کی شرح ہے۔

ڈبلیو ٹی سی ( WTC )  2027-2025 میں آسٹریلیا سر فہرست ہے، سری لنکا تیسری پوزیشن پر ہے۔

 بھارت چوتھی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے جبکہ انگلینڈ پانچویں پوزیشن پر ہے۔

بنگلا دیش چھٹے نمبر پر ہے، جنوبی افریقہ اس شکست کے بعد ساتویں پوزیشن پر ہے، ویسٹ انڈیز کا آٹھواں نمبر ہے اور نیوزی لینڈ نویں پوزیشن پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے رواں ڈبلیو ٹی سی میں اب تک کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔

مزید پڑھیں:اٹلی نے اسرائیل کو فیفا ورلڈ کپ 2026 سے باہر کر دیا