بدنصیب بیٹا اپنے ہی باپ کا قاتل نکلا

Oct 16, 2023 | 11:38:AM
بدنصیب بیٹے نے اپنے ہی باپ کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کر ڈالا آصف نامی ملزم نے اپنے بوڑھے والد کو کلہاڑی کے وار سے ٹکڑے کر کے بوری میں بند کر کے بھکھی نہر میں پھینک دیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان روف) بدنصیب بیٹے نے اپنے ہی باپ کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کر ڈالا، آصف نامی ملزم نے اپنے بوڑھے والد کو کلہاڑی کے وار سے ٹکڑے کر کے بوری میں بند کر کے بھکھی نہر میں پھینک دیا۔

فیروزوٹواں کے رہائشی آصف ہارون نامی نوجوان نے اپنے 70 سالہ حقیقی والد کو کلہاڑی سے ٹکڑے کر کے بوری میں بند کر کے بھکھی نہر میں پھینک دیا، انویسٹیگشن کے دوران ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اصف نامی ملزم کے اقبال جرم کے بعد بھکھی پولیس نے ریسکیو 1122کی معاونت سے کیو بی لنک نہر پر ڈیڈ باڈی کی تلاش کے لیے دوسرے روز بھی سرچ آپریشن جاری ہے قتل کرنے میں شامل ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:اسرائیل فلسطین تنازع، امریکا میں 6 سالہ مسلمان بچہ قتل