معروف پا کستانی اداکارہ سے متعلق انتہائی تشویشنا ک خبر

Oct 16, 2021 | 20:43:PM
شہزین راحت،تشویشناک خبر،انسٹا گرام
کیپشن: شہزین را حت،فا ئل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)معروف اداکارہ شہزین راحت نے اپنے مداحوں کے ساتھ درد بھرا پیغام شیئر کرتے ہوئے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

تفصیلات کےمطابق  انسٹاگرام پر اداکارہ شہزین راحت نے طویل پیغام جاری کیا اور اپنی تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ہسپتال میں موجود ہیں اور ان کے ہاتھ پربرانولا لگا ہوا ہے۔اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ کافی عرصے سے میں اس چیز کے بارے میں کھل کر بات کرنا چاہ رہی تھی لیکن کسی نہ کسی طرح یہ محسوس کرتی تھی کہ آیا اس پوسٹ کو فیصلہ یا کسی بھی تنقید کی بنیاد پر نہیں کرنا چاہیے، لیکن بہت ہمت کے ساتھ میں یہ پوسٹ آپ سب کے ساتھ شیئر کررہی ہوں جسے میں اپنی انسٹٓاگرام فیملی کہتی ہوں۔

شہزین راحت نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے لکھا کہ میں برسوں سے اس بیما ری یعنی ڈپریشن کی پریشانی میں مبتلا ہوں ، لیکن پچھلے 2 سالوں سے اس بیماری نے اس طرح جکڑلیا ہے جس کو میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی،مسلسل دل کی دھڑکن کا بے ترتیب ہونا،میرے سینے اور بازو میں درد اتنا ہوتا ہے جو کہ مجھے اندر سے کھاتا جارہا ہے۔انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ اس چیز کو ہلکا نہ لیں ، کوئی تھراپی کام نہیں کرتی ، میرے معاملے میں ابھی تک کوئی بھی مدد نہیں ۔ لیکن اگر آپ کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جو ان تمام چیزوں سے گزر رہا ہے تو براہ کرم اس کے ساتھ مہربان رہیں،میں آپ سے منت کرتی ہوں کہ اس شخص کو کمزور کہنے کے بجائے اس کی طاقت بننے کی کوشش کریں۔یہ چیز ہمارے لئے مشکل ہے کہ ہم روزنہ ایک جھوٹی مسکراہٹ کے ساتھ لوگوں کو محظوظ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارکے ساتھ جہاز کے اندر فضائی میزبانوں کازبر دست ڈانس ۔۔ویڈیووائرل