پٹرول کی قیمت میں اضافہ ۔۔۔سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز 

Oct 16, 2021 | 18:29:PM
پٹرول کی قیمت میں اضافہ، تبصرے
کیپشن: پٹرول کی قیمت میں اضافے پر دلچسپ میمز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت کی جانب سے  پٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا ۔سوشل میڈیا صارفین میمز کے ذریعے حکومت کے اس عمل پر تنقید کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا صارفین ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 44 پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسے کے بعد غم و غصے کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کررہےہیں۔ٹوئٹر پر گزشتہ چند گھنٹوں میں ہزاروں ٹوئٹس کی جاچکی ہیں جب کہ میمرز بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ صارفین کے دلچسپ تبصرے ،حکومت پر تیر کی طرح برس پڑے ،رضوان احمد نامی صارف نے بھارت کی ایک سڑک کی تصویر شیئر کی جس میں گاڑی گڑھے میں دھنسی ہوئی دکھائی دی۔ صارف نے دلچسپ تبصرہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت دیکھتے ہوئے گاڑی نے بھی خودکشی کرلی۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے تو اس کو ڈارون کے نظریہ کے ارتقاکے مقابل لاکھڑا کیا ۔۔۔

ایک اور صارف نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ گانا گارہے ہیں۔دیگر ٹوئٹر صارفین نے بھی حکومت پر طنز کیساتھ اپنے الفاظ کے تیر برسائے۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرول کے پیسے نہیں۔۔ دولہا گدھے پر بارات لے گیا۔۔ویڈیو وا ئرل