رمیز راجہ نے معذرت کر لی۔۔

Oct 16, 2021 | 14:17:PM
بھارتی کرکٹ بورڈ ، چیئرمین پی سی بی، رمیز راجہ ، آئی پی ایل
کیپشن:   سارو گنگولی نے رمیز راجہ کو آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کی دعوت دی تھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے آئی پی ایل کا فائنل میچ دیکھنے سے معذرت کرلی ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی نے رمیز راجہ کو آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کی دعوت دی تھی،ذرائع کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں آج رات دبئی سے واپس پاکستان آنا ہے، رمیز راجہ کی سارو گنگولی سے  ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں  غیر رسمی ملاقات ہوئی تھی،ذرائع کے مطابق دوران ملاقات سارو گنگولی نے رمیز راجہ کو آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کی دعوت بھی دی تھی جس پر چیئرمین  پی سی بی رمیز راجہ نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ میچ نہیں دیکھ پائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیںعمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری۔۔سعود ی عرب کا بڑا اعلان