ہم نے کسی سے انتقام نہیں لیا،بلکہ ہمیں نشانہ بنایا گیا :مریم نواز

Nov 16, 2025 | 21:09:PM
ہم نے کسی سے انتقام نہیں لیا،بلکہ ہمیں نشانہ بنایا گیا :مریم نواز
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسد ملک)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے کسی سے انتقام نہیں لیا، مجھے اور نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان میں جادو ٹونے پر حکومت چلائے جانے کے بارے میں یوری دنیا جانتی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے پاکستان کو انڈیا کے خلاف فتح دلائی پوری دنیا میں اس کی پذیرائی ہوئے ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ججز کے ضمیر پہلے کیوں نہیں جاگے، مجھے اور نواز شریف غلط سزائیں ہوئیں، اب ججز کے ضمیر سیاسی طور پر جاگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :,خواتین کے بعد مرد فنکار بھی پابندیوں کی زد میں؟