کہاں بادلوں کے ڈیرے اور کہاں سردی اثر دکھائے گی؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض حصوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کاامکان ظاہر کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ موسم سرد(صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد) رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہےگا ۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح /رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا قیدی نمبر804نہیں بلکہ ۔۔۔ احسن اقبال نے حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد ( صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد) رہنے کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ موسم سرد ( صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد) رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
آج کم سے کم درجہ حرارت سکردو منفی07، لہہ منفی06، گلگت منفی 04، کوئٹہ ،گوپس اور استور منفی میں 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:نوکیا کے جدید 5 Gسمارٹ فون نےدھوم مچا دی قیمت صرف11999 روپے،لائنیں لگ گئیں