آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری، اجلاس کل ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کا باضابطہ ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ سرکلر کے مطابق اسمبلی کا اجلاس کل مظفرآباد میں منعقد ہوگا،ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پیش کی جائے گی جس پر ایوان میں بحث اور رائے شماری متوقع ہے۔
سرکلر کے مطابق عدم اعتماد کی کارروائی کے ساتھ ساتھ نئے قائدِ ایوان کے انتخاب کا عمل بھی اسی اجلاس میں مکمل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : آزاد کشمیر میں ان ہاوس تبدیلی کا معاملہ،ایم ایل اے تقدیس گیلانی پی پی میں شامل