اسرائیل کی شکایت اقوام متحدہ کو لگائیں گے :لبنان

Nov 16, 2025 | 17:11:PM
اسرائیل کی شکایت اقوام متحدہ کو لگائیں گے :لبنان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )لبنان نے فیصلہ کیا ہے کہ سرحد پر دیوار بنانے پر اسرائیل کے خلاف اقوامِ متحدہ میں شکایت درج کرائے گا۔

بیروت سے خبر ایجنسی کے مطابق لبنانی ایوان صدر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لبنان کی جنوبی سرحد پر بلیو لائن سے آگے دیوار بنانے پر شکایت درج کرائیں گے۔

بلیو لائن یو این نقشہ بندی لائن ہے جو لبنان، اسرائیل اور مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے درمیان ہے،غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی افواج 2000ء میں جنوبی لبنان سے نکل کر بلیو لائن سے پیچھے ہٹ گئی تھیں۔

لبنانی ایوانِ صدر کے مطابق سرحد پر اسرائیلی تعمیرات سلامتی کونسل کی قرار داد کی خلاف ورزی ہے،لبنانیِ ایوان صدر کا کہنا ہے کہ سرحد پر اسرائیلی تعمیرات لبنان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے منافی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :وینزویلا میں فوجی کارروائی کرنے کیلئے اپنا فیصلہ کرچکا ہوں:ٹرمپ