کراچی: سندھی گلوکار کے گھر چوری کی دو وارداتیں، کنستر میں رکھے 70 لاکھ روپے غائب

Nov 16, 2025 | 16:18:PM
کراچی: سندھی گلوکار کے گھر چوری کی دو وارداتیں، کنستر میں رکھے 70 لاکھ روپے غائب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کراچی میں سندھی گلوکار بیدل مسرور کے گھر میں چوری کی دو وارداتوں میں 70 لاکھ روپے غائب ہو گئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ بیدل مسرور نے اپنا پلاٹ 70 لاکھ روپے میں فروخت کیا تھا، بیدل مسرور کے مطابق رقم دو حصوں میں تقسیم کرکے کنستر میں رکھی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق گلوکار کے گھر 12 نومبر کو 30 لاکھ روپے کی رقم چوری ہوئی جس کی انہوں نے رپورٹ بھی درج کرائی، 13 نومبر کو مزید 40 لاکھ روپے بھی چوری ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بیدل مسرور کے گھر میں چوری کی تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، کرائم سین یونٹ نے شواہد حاصل کیے ہیں، علاقے کی جیو فینسنگ بھی کروائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ویسا باپ نہیں بنوں گا جیسے میرے والد تھے؛ عثمان مختار