ویسا باپ نہیں بنوں گا جیسے میرے والد تھے؛ عثمان مختار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکار عثمان مختارنے بچپن کی تلخ یادیں شیئرکرتے ہوئے کہاہے کہ میں ویساباپ نہیں بنوں گاجیسے میرے والدتھے۔
معروف اداکارنے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے بچپن کی تلخ یادوں پر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ میرے والد کا رویہ میرے ساتھ بہت زیادہ سخت تھا، ہو سکتا ہے کہ وہ اسے درست سمجھتے ہوں لیکن میرے لیے وہ ٹھیک نہیں تھا۔
معروف اداکار کے مطابق ان کے والد کے رویے نے انہیں بہت متاثر کیا، جس کی بنیاد پر ویسا رویہ اپنی بیٹی کے ساتھ اختیار نہیں کرنا چاہتے،تاہم انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ اسی بنیاد پر میں اپنی بیٹی کے لیے ایک بہتر والد بننا چاہتا ہوں۔
عثمان مختار کا کہنا تھا اگرمیرے والد ویسے نہیں ہوتے تو آج میں جیسا ہوں ویسا نہیں ہوتا، میں اپنی بیٹی کے لیے ایسا نہیں سوچتا اس کی اتنی فکر نہیں کرتا، بچپن میں پیش آنے والے واقعات انسان کی زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان اور فواد خان کی’’نیلوفر‘‘28 نومبر کو سینماؤں کی زینت بنے گی
انہوں نے ایک دلچسپ قصہ سناتے ہوئے خود کو ایک وہمی باپ قرار دیا اور کہا کہ بیٹی کے پیدا ہونے سے قبل ہی میں ڈاکٹر کے کلینک پہنچ گیا تھا تاکہ یہ جان سکوں کہ جب وہ پیدا ہوجائے گی تو اسے کس طرح کی ویکسین کی ضرورت پیش آئے گی، طبی طور پر اس کا خیال کس طرح رکھنا ہے۔