میرے کیریئر کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کی گئیں؛فرحان سعید
Stay tuned with 24 News HD Android App
ّ(ویب ڈیسک) معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید نے کہاہے کہ میرے کنسرٹس اور میرے کیریئر کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کی گئیں۔
فرحان سعید نے حال ہی میں اپنی نئی البم ریلیز کی ہے، اس سے قبل اپنی البم کی تشہیر کے لیے انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اپنے کیریئر سمیت مختلف امور پر کھل کے بات چیت کی۔
دوران گفتگو فرحان سعید نے بتایا کہ جب میں نے جل بینڈ جوائن کیا تو تنازعات بھی شروع ہوگئے جن کا مجھ سے کوئی تعلق ہی نہیں تھا۔
فرحان سعید نے کہا کہ ان تنازعات کا میں کچھ بھی نہیں کرسکتا تھا،مجھے اس وقت صرف لوگوں کے دلوں میں بطور گلوکار جگہ بنانی تھی، جس میں مجھے وقت لگا۔
فرحان سعید کے مطابق میرے جل بینڈ میں شامل ہونے کے 10 برس بعد ہمارا بینڈ ٹوٹ گیا، اس وقت میری اصل جدوجہد تھی کیونکہ میں جہاں جاتا، کنسرٹ کرتا یا کوئی بھی کام کرنے کی کوشش کرتا تو کچھ لوگ اسے سبوتاژ کرنے کی کوشش کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:ویسا باپ نہیں بنوں گا جیسے میرے والد تھے؛ عثمان مختار
معروف گلوکار نے مزید بتایا کہ بعض لوگ منتظمین کو کال کرتے اور انہیں دھمکاتے کہ میرے ساتھ کام نہ کریں،میرے کنسرٹس، کوک اسٹوڈیو یا کوئی بھی پروجیکٹ کرتا تواسے رکوانے کی کوشش کی جاتی تھی۔