امریکا نے تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دے دی

Nov 16, 2025 | 11:47:AM
امریکا نے تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکا نے تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔
تائیوان امریکا سے 330 ملین ڈالر کے ایف 16اور سی 130 طیاروں کے پرزے خریدے گا۔
امریکا اورتائیوان کے درمیان اس معاہدے کے نتیجے میں چین اور امریکا کے تعلقات مزید خراب ہونے کا خدشہ پیداہوگیاہے کیونکہ تائیوان کو امریکی اسلحہ کی فروخت چین کی خود مختاری اور سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔
امریکا تائیوان دفاعی معاہدے پر چین کا سخت ردعمل سامنے آگیاہے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا باضابطہ طور پر ون چائنہ پالیسی کی حمایت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
  غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کے دور میں پہلی بار تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دی گئی۔