حکومت کیلئے بڑا دھچکا،ایک لاکھ چالیس ہزار بچے سکول چھوڑ گئے 

Nov 16, 2023 | 18:32:PM
حکومت کیلئے بڑا دھچکا،ایک لاکھ چالیس ہزار بچے سکول چھوڑ گئے 
کیپشن: خالی کمرہ جماعت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں بچوں کی انرولمنٹ میں کمی،ایک لاکھ چالیس ہزار بچے سکول چھوڑ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ بچے رحیم یار خان سے سکول چھوڑ گئے،27 ہزار رحیم یار خان،9 ہزار ڈی جی خان اور 4 ہزار لودھرا ںسے چھوڑ گئے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لاہور کے سکولوں میں بھی انرولمنٹ 24 ہزار کم ہوئی،11 ہزار بچے جھنگ سے سکول چھوڑ گئے،راولپنڈی سے 7 ہزار اورفیصل آباد سے 9 ہزار بچے سکول چھوڑ گئے۔
ذرائع کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 4 ہزار اور بھکرسے 3 ہزار بچے سکول چھوڑ گئے،چکوال ، ملتان اور مظفر گڑھ سے چھ ،چھ ہزار بچے سکول چھوڑ گئے، اس کے علاوہ سرگودھا، وہاڑی سے بھی تین تین ہزار بچے سکول چھوڑ گئے۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے انرولمنٹ پوری کرنے کیلئے تمام اتھارٹیز کو ہدایات جاری کردیں ،رواں سال 5 لاکھ 35 ہزار نئے بچوں کے داخلوں کا ہدف دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: صحت کارڈ پر مفت علاج کروانے والوں کیلئے بری خبر