صحت کارڈ پر مفت علاج کروانے والوں کیلئے بری خبر

Nov 16, 2023 | 16:47:PM
صحت کارڈ پر مفت علاج کروانے والوں کیلئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری )صحت کارڈ پر مفت علاج کروانے والوں کیلئے بری خبر آگئی، نئی پالیس کے مطابق 40 فیصد خرچ مریض خود برداشت کرے گا۔

پنجاب ہیلتھ انیشیٹو مینجمینٹ کمپنی کی جانب سے قومی صحت کارڈ کے متعلق جاری ہونے والی نئی پالیسی کے مطابق صحت کارڈ پر مفت علاج کا 40 فیصد خرچ مریض خود برداشت کرے گا،اسٹیٹ لائف نے حکومتی پالیسی کے تحت نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفیکشن کے مطابق  تمام پرائیویٹ ہسپتالوں کو صحت کارڈ پر 40 فیصد اخراجات مریض سے وصول کرنے کی ہدایت دی گئی ہے،صحت کارڈ پر علاج کا 40 فیصد اخراجات وصولی کا اطلاق 15 نومبر سےکیا جائےگا ۔
صحت کارڈ پر پہلے 30 فیصد خرچ مریض برداشت کر رہے تھے, جبکہ اب 10 فیصد اور بڑھا کر 40 فیصد کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گوگل میپس کے 3 نئے فیچرز متعارف