آزادکشمیر میں بھی بازاروں میں کاروبار رات آٹھ بجے بند کرنے کا حکم معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد بشیر چوہدری)آزادکشمیر میں بھی حکومت نے عید کی تیاریوں کے لئے بازاروں میں کاروبار رات آٹھ بجے بند کرنے کا حکم معطل کر دیا۔
اب پنجاب کے بازاروں کی طرح آزاد کشمیر کے شہروں میں بھی بازاروں کے لاک ڈاؤن ختم ہو گیا ہے اور دکانیں رات گئے تک کھولنے کی اجازت مل گئی ہے۔
حکومت آزادکشمیر نے آج تمام کاروباری اداروں کو رات 8 بجے تک کاروبار بند کرنے کی پابندی سے آزادی دے دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کاروباری مراکز یکم جون 2026 تک رات گئے تک کھلے رہا کریں گے۔ یکم جون کے بعد ایک بار پھر کاروباری مراکز اور دوکانوں کو رات آٹھ بجے بند کرنے کا حکمنامہ نافذ ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد کےتعلیمی اداروں میں منشیات بیچنے والی عورت گرفتار
7 اپریل کے نوٹیفکیشن میں ترمیم کر کے نئی ہدایات آج جاری کی گئی ہیں۔