نوازشریف سے اسحاق ڈاراوراحسن اقبال کی ملاقات، ملکی و خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سربراہ مسلم لیگ (ن) میاں محمد نوازشریف سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اوروفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال نے جاتی امرا میں میاں نوازشریف سے ملاقات کی،ملاقات میں ملکی اور خطے کی صورتحال، امریکا، ایران جنگ اور پاکستان کی ثالثی کی کاوشوں پر گفتگوکی گئی۔
اسحاق ڈار نے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ امریکا،ایران جنگ کے خاتمہ اور امن کے حصول کیلئے پاکستان کا کردار تاریخی ہے،امریکا، ایران تنازع کے حل کیلئے مسلسل مذاکرات اور سفارتکاری ناگزیر ہے،مذاکرات ہی چیلنجز سے نمٹنے اور دیر پاعلاقائی امن واستحکام کا واحد ذریعہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی سپریم کورٹ نے 17 مئی کو ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کردی
وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف معیشت مزید مضبوط کرنے کیلئےدن ، رات ایک کررہے ہیں،پاکستان نے ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کےلیے تیاری مکمل کر لی،برآمدات میں اضافہ ہوا تو 2035 تک پاکستان کا شمار دنیا کی بہترین معیشتوں میں ہوگا۔