برائلر گوشت سرکاری قیمت سے مہنگا

May 16, 2026 | 14:35:PM
برائلر گوشت سرکاری قیمت سے مہنگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ابو بکر ارشاد)شہری سستا پروٹین بھی مہنگے داموں خریدنے پر مجبور  ہوگئے ہیں۔

 برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 490 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود اوپن مارکیٹ میں گوشت 510 سے 520 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔

 شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ برائلر گوشت کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

 دوسری جانب فارمی انڈوں کا سرکاری ریٹ 230 روپے فی درجن مقرر ہے۔

تاہم اوپن مارکیٹ میں انڈے 240 سے 245 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:کیری کا شربت بنانے کا آسان ترین طریقہ