نئے کرنسی نوٹوں کی آخری منظوری وفاقی کابینہ دے گی:گورنر ا سٹیٹ بینک

May 16, 2026 | 11:05:AM
نئے کرنسی نوٹوں کی آخری منظوری وفاقی کابینہ دے گی:گورنر ا سٹیٹ بینک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے کہا ہے کہ ملک میں نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا میں تاخیر ہو سکتی ہے کیونکہ وفاقی حکومت نے مجوزہ خاکے مزید بہتری اور تبدیلیوں کے لیے واپس بھجوا دیے ہیں۔

کراچی ایوانِ تجارت و صنعت میں تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے جمیل احمد نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک پہلے ہی نئے نوٹوں کے خاکے منظوری کے لیے حکومت کو بھیج چکا تھا۔

 تاہم حکومت نے آخری منظوری سے پہلے بعض تبدیلیوں اور مزید بہتری کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت اسٹیٹ بینک نئے خاکوں پر دوبارہ کام کر رہا ہے جبکہ نئے کرنسی نوٹوں کی آخری منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔

 اس سے پہلے اسٹیٹ بینک نے جدید حفاظتی اور ظاہری خصوصیات کے حامل نئے نوٹ متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا تاکہ ملکی زر کے نظام کو جدید انداز میں استوار کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں:شہریوں نے پٹرولیم قیمتوں میں کمی ناکافی قراردیدی

دوسری طرف گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 7 فیصد تک جائے گی۔

 جمیل احمد کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال نو مہینوں میں معاشی نمو 3.7 فیصد رہی جبکہ مہنگائی بڑھنے کی شرح 7 فیصد تک جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگلے سال کی دوسری ششماہی میں مہنگائی کم ہونا شروع ہو گی، جون 2028 تک ایس ایم ایزفنانسنگ 1500 ارب تک لےکر جائیں گے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ قرضوں کا حجم بھی بڑھایا ہے، اندرونی قرض بڑھا ہے، بیرونی قرض کم کیا ہے۔

 برآمدات کم ہونے کی وجہ عالمی حالات ہیں اور رواں مالی سال کے برآمدی اہداف 2 ارب روپے کم ہے۔