یوم تشکر،وفاقی وزیرِ داخلہ کا رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ،یادگار شہداء پر حاضری،پھولے رکھے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا یوم تشکر پر پاکستان رینجرز (پنجاب) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ،وزیرداخلہ نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب) میجر جنرل محمد عاطف بن اکرم نے ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا، وزیرداخلہ نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی، انہوں نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔وزیرداخلہ ے شہداء کے خاندانوں سے ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا، انہوں نے شہداء کے خاندانوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی ہدایات دیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،پوری قوم شہداء کے خاندانوں کو سلیوٹ کرتی ہے،شہداء کی قربانیوں کی کوئی نظیر نہیں ملتی،پوری قوم شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان رینجرز پنجاب کے افسران اور جوانوں نے جرات اور دلیری کی تاریخ لکھی ہے۔ قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر ناز ہے۔ وزیرِ داخلہ نے پاکستان رینجرز (پنجاب) کی پیشہ وارانہ کارکردگی اور عزم و حوصلہ کو سراہا اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔

یہ بھی پڑھیں:غیراخلاقی پرفارمنس،اداکارہ زارا خان پر دو سال کی پابندی لگ گئی