حکومت نے ساتویں خانہ و مردم شماری کے فیلڈ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کرلیا

May 16, 2023 | 20:57:PM
حکومت نے ساتویں خانہ و مردم شماری کے فیلڈ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) حکومت نے ساتویں خانہ و مردم شماری کے فیلڈ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ڈیٹا کی مکمل کوریج کو یقینی بنانے کے لئے تصدیق کا عمل 15 دن تک جاری رہے گا۔

 وزیر اعظم  شہباز شریف کے زیرِ صدارت ساتویں خانہ مردم شماری کے حوالے سے پاکستان ادارہ شماریات کا اجلاس ہوام جس میں ساتویں خانہ و مردم شماری کے فیلڈ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 ترجمان ادارہ شماریات محمد سرور گوندل نے کہا کہ ڈیٹا کی مکمل کوریج کو یقینی بنانے کے لئے تصدیق کا عمل 15 دن تک جاری رہے گا، تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز مردم شماری کی تکمیل کا سرٹیفکیٹ فراہم کریں گے، مردم شماری کے فیلڈ اسٹاف کو ادائیگی ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کی طرف سے تکمیلی سرٹیفکیٹ کی فراہمی کے بعد کی جائے گی۔

محمد سرور گوندل کا کہنا تھا کہ فورسز کے حساس علاقہ جات اور اجتماعی رہائش گاہوں میں مقیم افراد کا اجتماعی ڈیٹا متعلقہ بلاک کی آبادی میں شامل کیا جائے گا، مردم شماری کے اعداد و شمار کا تجزیہ کرنے کے بعد سینسس مانیٹرنگ کمیٹی کی طرف سے غور کے لئے اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے گی۔

انہوں نے کہا کہ نادرا اور سپارکو انڈر اور اوور رپورٹنگ کی نشاندہی کے لئے ڈیموگرافرز کمیٹی کوتکنیکی معاونت فراہم کریں گے، عدم کوریج کی شکایات کو شناختی کارڈ نمبر اور ضروری معلومات کی فراہمی پر 30 مئی 2023 تک حل کیا جائے گا۔