امریکی صدر جوبائیڈن کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفونک رابطہ

May 16, 2021 | 13:18:PM
امریکی صدر جوبائیڈن کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفونک رابطہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفون پر رابطے میں موجودہ کشیدگی پر بات چیت کی ہے۔

  غیر ملکی خبر رساں ایجنسی  کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے مغربی کنارے میں پر تشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور فلسطینیوں کو باعزت طور پر جینے کیلئے اقدامات کی حمایت کا بھی اظہار کیا۔جوبائیڈن نے کہا کہ حالیہ صورت حال کے باعث بچوں سمیت فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کی جانیں گئیں۔ اُنہوں نے اسرائیلی وزیراعظم سے گفتگو میں دو ریاستی حل کے عزم کا اعادہ کیا اور صحافیوں کے تحفظ سے متعلق تحفظات کا اظہار بھی کیا۔

گفتگو کے دوران امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم نے مقبوضہ بیت المقدس میں تمام مذاہب کے افراد کے لیے پُرامن ماحول کی خواہش کا اظہار کیا۔جوبائیڈن نے اسرائیل کی جانب سے اپنے دفاع کے لیے اقدامات کی حمایت بھی کی