مسافر وین اور موٹر سائیکل میں تصادم، بچے سمیت چار افراد جاں بحق

May 16, 2021 | 13:04:PM
مسافر وین اور موٹر سائیکل میں تصادم
کیپشن: مسافر وین اور موٹر سائیکل میں تصادم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)راجن پور انڈس ہائی وے پر تیز رفتار مسافر وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ انڈس ہائی وے روڈ کوٹلہ عیسن کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔واضح رہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں تین سالہ بچہ بھی شامل ہے، لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    وزیر آباد میں تیز رفتار کار نے بھکاریوں کو کچل دیا، 5 جاں بحق