وزیر آباد میں تیز رفتار کار نے بھکاریوں کو کچل دیا، 5 جاں بحق

May 13, 2021 | 11:33:AM
وزیر آباد میں تیز رفتار کار نے بھکاریوں کو کچل دیا، 5 جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیرآباد میں تیز رفتار کار  نے سڑک کنارے چلتے بھکاریوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تیز رفتار کار کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’مریم نواز اپنے والد نوازشریف سےبات کرتے ہوئے روپڑیں‘‘